قابض صہیونی فوج کی بھاری نفری نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں نہتے فلسطینیوں کے گھروں پرچھاپے مار کربڑے پیمانے پر لوٹ مار کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین منگل کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے فلسطین کے دریائےاردن کے مغربی کنارے کے شہروں میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اسیران کے گھروں اور دیگر شہریوں کے مکانات پر چھاپے مارے۔ تلاشی کی آڑ میں توڑپھوڑ کی اور بھاری مقدار میں نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لیے۔
الخلیل شہرمیں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بچوں اور خواتین کو زدو کوب کیا گیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق قابض صہیونی فورسز نے الخلیل شہر میں العودہ کے مقام پر قریبا 20 گھروں کا صفایا کیا اور تلاشی کی آڑ میں بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض فورسز نے الخلیل شہر میں معروف عالم دین الشیخ فوزی الخطیب اور ان کے بیٹے محمد الخطیب، خذیفہ الخطیب، عبدالرحمان الخطیب اور دیگر شہریوں کے گھروں میں توڑپھوڑ کی۔
فلسطینی شہری فائز مسک کے گھر سے تلاشی کے دوران 15 ہزار شیکل لوٹ لیے۔ اس کے علاوہ فادی شاور، بلال سلھبم ھشام الشرباتی، شادی العوی، صحافی احمد العویوی، الشیخ فوزی الخطیب، رسمی دوفش اور عبادہ دوفش کے گھروں میں تلاشی کی آڑ میں لوٹ مار کی۔
قابض فورسز نےغرب اردن میں سابق اسیر ثائر الفاخوی، یحییٰ ، مجاھد القواسمی راید النتشہ، لوئی الزغیر، ھاشم ابو ترکی، یعقوب الزعاریر اور لوئی الزغیر کےگھروں میں بھی لوٹ مار کی گئی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق قابض صہیونی فوج نےغرب اردن کے شمالی شہر جنین میں قباطیہ اور بیت لحم میں حوسان قصبے سے تلاشی کی کارروائی کےدوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ جے کارکنان بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے دعویٰ کیا گیاہے کہ غرب اردن میں تلاشی کی کارروائی کے دوران حراست میں لیے گئے بعض فلسطینیوں میں اسرائیلی فوج اور سیکیورٹی اداروں کو مطلوب افراد بھی شامل ہیں۔