مقدونیا میں قائم ترک سفارت خانے نے حسن قرآت اور اذان کی درست عربی لہجے اور تجویدی قواعد کا ایک نیا کورس شروع کیا ہے جس میں مقدونیا کے مسلمان طلباء کو اذان کی تربیت دی جا رہی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقدونیا میں ترک سفارت خانے کے مذہبی اتاشی مراد القان نے بتایا کہ یکم مارچ سے مقدونی اسلامی اتحاد کے تعاون سے اذان اور حسن قرات کے لیے ایک تربتی کورس شروع کیا ہے جس میں 25 طلباء حصہ لے رہے ہیں۔ کورس کے اگلے سیشن میں 40 طلباء کی شرکت کریں گے۔
القان نے بتایا کہ کورس دو حصوں پر مشتمل ہے ۔ سکوبیہ اسکول میں ایک کلاس صبح اور ایک شام کو ہوتی ہےجس میں موذنین اور آئمہ کی خصوصی دینی تربیت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
ترک مذہبی اتاشی نے ترک مذہبی امور اورمقدونین اسلامی اتحاد کی طرف سے موذنین کی تربیت کےکورس میں تعاون کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب مقدونیہ میں عیسیٰ بیک اسکول کے ڈائریکٹر ابراہیم ادریسی نے کہا کہ اذان مقدونیا میں اسلام کی ترویج اشاعت کا اہم ذریعہ ہے۔ بلند اور خوش الحان آواز میں اذان غیرمسلم آبادی پربھی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ مقدونیا میں اذان کورس 12 مارچ کو ختم ہوگا جس کے بعد دوسرا کورس شروع کیا جائے گا۔