جمعه 15/نوامبر/2024

رفح گذرگاہ تین روز تک دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھولنے کا فیصلہ

اتوار 5-مارچ-2017

فلسطینی وزارت داخلہ اور بارڈر حکام کا کہنا ہے کہ مصری حکام کی طرف غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ ’رفح‘ کو تین روز تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مصری حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ رفح کراسنگ پوائنٹ کو سوموار، منگل اور بدھ کے ایام میں دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھولا جائے گا۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سفرکے خواہش مند شہریوں کے کوائف جمع کیے گئے ہیں، مصری حکام کے ساتھ کوآرڈینیشن کے بعد وزارت داخلہ کی ویب سائیٹ پر مسافروں کے نام اور پتے کی تفصیلات جاری کردی جائیں گی۔

خیال رہے کہ رفح گذرگاہ غزہ کے 20 لاکھ آبادی والے علاقے کی بین الاقوامی برادری سے رابطے کی واحد راہ داری ہے جو سنہ 2013ء میں مصر میں قائم ہونے والی فوجی حکومت کے بعد بیشتر اوقات بند رہتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی