چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی غزہ میں وحشیانہ فائرنگ، دو فلسطینی شہری زخمی

ہفتہ 4-مارچ-2017

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی تازہ فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم دو فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی شام شمالی غزہ کے علاقے بیت لاھیا کی شمال مغربی کالونی میں پیش آیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں زخمی دونوں فلسطینیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دونوں فلسطینیوں کو پیٹ، ٹانگوں اور کندھوں کےدرمیان گولیاں لگی ہیں۔انہیں غزہ میں انڈونیشین اسپتال منتقل گیا ہے۔ ایک زخمی کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

قبل ازیں جمعرات کو اسرائیلی فوج نے اسی علاقے میں تو پ خانے سے گولہ باری کی تھی۔ اسرائیلی عبرانی ذرائع کےمطابق جمعہ کے روز شمالی غزہ سے ہلکے ہتھیاروں سے ساحلی شہر عسقلان کی طرف فائرنگ کی گئی تھی تاہم کسی فلسطینی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق گذشتہ شب عسقلان کے ساحل پر ایک راکٹ بھی گر کر پھٹا تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

مختصر لنک:

کاپی