جمعه 15/نوامبر/2024

صارفین ’یوٹیوب‘ پریومیہ ایک ارب گھنٹے کی ویڈیوز دیکھتے ہیں

جمعرات 2-مارچ-2017

ویڈیو شیرنگ کی مقبول ویب سائیٹ’یوٹیوب‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ یوٹیوب پر یومیہ ارب گھنٹے کی ویڈیوزدیکھی جاتی ہیں۔ دوسرے الفاظ میں  ایک صارف کو اتنے مواد کو دیکھنے کے لیے ایک لاکھ سال کا عرصہ درکار ہوگا۔

عالمی سرچ انجن’گوگل‘ کی کمپنی یوٹیوب کا کہنا ہے کہ مذکورہ یومیہ حُجم گذشتہ سال کے جائزے کے مطابق جاری کیا گیا ہے۔ رواں سال کےدوران اس میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔

ویب سائیٹ پر دیکھا جانے والے مواد کا حجم اور اس کا دورانیہ کمپنی کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ حالانکہ یوٹیوب کو فیس بک اور دیگر معاصر ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹس  سے سخت مقابلے کا بھی سامنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی