شنبه 16/نوامبر/2024

زخمی فلسطینی 14 سال موت وحیات کی کشمکش کےبعد شہید

جمعرات 2-مارچ-2017

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سنہ 2003ء میں زخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان چودہ سال زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد جام شہادت نوش کرگیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تیس سالہ جمال ابو زیادہ 2003ء میں غزہ کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔

فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق زخمی ہونے کے نتیجے میں زیاد کا دھڑ مکمل طور پر مفلوج ہوگیا تھا۔ وہ اسی طرح صحت کی پریشانی کے عالم میں رہے۔ گذشتہ روز ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جاں بر نہ ہوسکے اور دم توڑ گئے۔

مختصر لنک:

کاپی