چهارشنبه 30/آوریل/2025

وادی اردن میں 16 مکانات مسمار کرنے کے اسرائیلی نوٹس

بدھ 1-مارچ-2017

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے شمالی وادی اردن کے علاقے طوباس میں فلسطینی شہریوں کو اپنے 16 مکانات مسمار کرنے کے تازہ نوٹس جاری کیے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق طوباس شہر کے مقامی فلسطینی سماجی کارکن اور یہودی آباد کاری کےامور کے نگران معتز بشارات نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے زیرانتظام’سول انتظامیہ‘ نے وادی اردن کے شہر طوباس میں ’الدیر‘ اور ’کردلۃ‘ کے مقامات پر فلسطینیوں کے 16 رہائشی مکانات اور متعدد دیگر املاک مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے۔ ان حکم ناموں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطینی شہریوں نے مذکورہ مکانات اور املاک اسرائیلی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کیے تھے۔

معتز نے بتایا کہ شمالی وادی اردن میں صہیونی حکام کی طرف سے فلسطینی شہریوں کو املاک کی مسماری کے نوٹس کا اجراء معمول کی بات ہے۔ بغیر اجازت کے مکانات کی انہدامی کارروائیوں کی آڑ میں صہیونی ریاست وادی اردن سے فلسطینی آبادی کا صفایا کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے وادی اردن میں فلسطینی شہریوں کی املاک کے خلاف جاری صہیونی پالیسی کی روک تھام کے لیے عالمی اداروں کو اپنا موثر کردار ادا کرنے پر بھی زور دیا اور کہا کہ وادی اردن میں فلسطینیوں کی املاک نہیں بلکہ فلسطینی شہری صہیونی ریاست کی انتقامی کارروائیوں کے نشانے پر ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی