جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ کے 27 شہریوں کی اسرائیل جیل میں قید عزیزوں سے ملاقات

منگل 28-فروری-2017

گذشتہ روز فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 27 فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیل کی ’رامون‘ جیل میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اسیران اور ان کے اقارب کے درمیان ملاقات کا اہتمام انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے’ریڈ کراس‘  کی جانب سے کیا گیا تھا۔

ریڈ کراس کی ترجمان سھیر زقوت نے مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی کے 27 شہریوں جن میں 4 بچے شامل تھے نے اسرائیل کی ریمون جیل میں قید 18 اسیران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے لیے غزہ کے شہری سرحدی گذرگاہ بیت حانون سے بسوں کے ذریعے ریمون پہنچے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی