اسرائیل کی مرکزی عدالت نے مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے دوران صہیونی ریاست کے قبضے میں لیے گئے شہرکفر قاسم سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ شاتیلا ابو عیادہ کو 16 سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی عدالت کی طرف سے فلسطینی دو شیزہ پر گذشتہ برس صنعتی علاقے راس العین میں ایک یہودی آباد کار پر چاقو سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا تھا۔
صہیونی پراسیکیوٹر جنرل کی طرف سے ابو عیادہ پرایک یہودی آباد کار پر قاتلانہ حملے کے تحت فرد جرم عاید کرنے کی سفارش کی تھی۔ اس کے علاوہ اس نے انٹرنیٹ کے ذریعے بم تیار کرنے کا طریقہ سیکھا اور بارودی مواد خرید کیا تھا۔