جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج کے ایک درجن مقامات پر زمینی اور فضائی حملے

منگل 28-فروری-2017

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے سوموار کی شام ایک درجن کے قریب مقامات پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں متعدد اہداف پر  توپخانے سے گولہ باری کی اور صہیونی جنگی طیاروں نے بھی بمباری کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق صہیونی فوج نے مغربی غزہ کے علاقے النصیرات میں ڈرون طیاروں کے ذریعے چار میزائل داغے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ النصیرات میں صہیونی فوج نے ایک شہداء مرکز کو نشانہ بنایا۔

اس کے کچھ ہی دیر بعد صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں متعدد بم گرائے۔

فلسطینی سیکیورٹی فورسز کے مطابق صہیونی فوج نے مشرقی غزہ میں النہضہ کالونی میں بھی بمباری کی گئی تاہم وہاں سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

صہیونی فوج نے جنگی طیاروں نے شمالی غزہ میں بیت لاھیا کے مقام پر متعدد میزائل حملے کئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق رفح میں خربہ العدس کے مقام پر بھی بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے ہیِں۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں کم سے کم چار شہری زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کو معمولی اور بعض کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔

اسرائیل کے عبرانی نیوز ویب پورٹل ’0404‘ کے مطابق فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے10 مراکز پر بمباری کی ہے جس میں اسرائیلی فوج کے دعوے کے بہ وقول فلسطینی مجاھدین کو جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی