شنبه 16/نوامبر/2024

مسلح اسرائیلی فوجی نہتے فلسطینی طلباء طالبات پرپل پڑے، کئی لہو لہان

پیر 27-فروری-2017

قابض صہیونی فوج کے مسلح غنڈہ گردوں نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے شہروں میں متعدد اسکولوں پر دھاوے بولے اور اسکولوں کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ نہتے طلبا اور طالبات کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کے نتیجے میں کئی بچے لہو لہان ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے صہیونی فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہروں الخلیل اور بیت لحم میں دو اسکولوں پر دھاوے بولے اورطلباء اور اساتذہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

بیت لحم سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے تقوع قصبے کے ایک ہائی اسکول پر چھاپہ مارا اور طلباء اور اساتذہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ قابض فوجیوں نے طلباء پرحملہ کرنے کے ساتھ ان کی کتابیں پھاڑ ڈالیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے اچانک اسکول پر چھاپہ مارا اور  طلباء پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور طلباء کےچہرے پر بدبودارپانی پھینکا۔

ادھر الخلیل شہر میں اسرائیلی فوج نے طارق بن زیاد اسکول پر چھاپہ مار کو وہاں بھی طلباء اور اساتذہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوجیوں نے اسکول میں گھس کر توڑپھوڑ کی، اساتذہ اور عملے کو زدو کوب کرنے کے ساتھ ساتھ طلباء کو بھی مارا پیٹا اور ان کتابیں اٹھا کر باہر پھینک دیں۔

مختصر لنک:

کاپی