شنبه 16/نوامبر/2024

پانچ فلسطینی اسرائیلی زندانوں میں اسیری کے نئے برسوں میں داخل

اتوار 26-فروری-2017

اسرائیلی زندانوں میں قید پانچ فلسطینی اسیراناسیری کے نئے برسوں میں داخل ہوگئے ہیں۔ ان میں تین فلسطینی اسیران تا حیات عمرقید کی سزا کے تحت پابند سلاسل ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیری کے نئے برسوںمیں داخل ہونے والے پانچوں اسیران غرب اردن، غزہ کی پٹی اور مقبوضہ بیت المقدس سےتعلق رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسیر اشرف نظمی محمد قیسیاسرائیلی زندانوں میں 12 سال قید کی سزا مکمل کرنے کے بعد 13 ویں سال میں داخل ہوگئےہیں۔ وہ 2005ء سے اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل ہیںاورانہیں پانچ بارعمر قید اور 20 سال اضافی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

 اسیر 36 سالہ عبدالرحمان خلیلمحمد محمود کا تعلق بیت المقدس سے ہے۔ وہ 17 سال  قید کی سزا کے تحت پابند سلاسل ہیں، جس میں سے 15 سال قید پوری کرچکے ہیں۔

رامی محمد محمود نور کا تعلق غرب اردن کے شمالیشہر نابلس سے ہے اور وہ بھی تاحیات عمر قید کی سزا کے تحت پابند سلاسل ہیں۔ 38 سالہ محمود نور سنہ 2002ء کے بعد سے اسرائیلی زندانوں میں قید ہیں اوراب تک 15 سال قید کاٹ چکے ہیں۔

اسیر موسیٰ آدم سالم خلیل کا تعلق غرب اردن کےجنوبی شہر الخلیل سے ہے اور بھی  تاحیاتقید کے تحت پابند سلاسل ہیں۔ سنہ2007ء کو گرفتار ہونے والے خلیل اب تک 10 سال قید کاٹ چکے ہیں اوراب گیارہویں سال میں داخل ہوئے ہیں۔

اسیر محمد عبداللہ حرب قاسم کا تعلق غزہ کی پٹیکے بیت لاھیا علاقے سے ہے اور وہ 2008ء  سے14 سال کے لیے پابند سلاسلہیں جن میں سے 9 سال قید وہ پوری کرچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی