جمعه 15/نوامبر/2024

مودی کی اسرائیل سے 17 ہزار کروڑ کے دفاعی معاہدے کی منظوری

ہفتہ 25-فروری-2017

بھارت کا جنگی جنون اور بڑھ گیا، نریندر مودی نے اسرائیل سے17 ہزار کروڑ کے دفاعی معاہدے کی منظوری دے دی۔

معاہدے کے تحت درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے 5 فضائی دفاعی میزائل سسٹم اسرائیل کی مدد سے تیار کیے جائیں گے۔

بھارتی وزیر اعظم نے کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں دفاعی معاہدے کی منظوری دی ، معاہدے کے تحت بھارت اور اسرائیل مشترکہ طور پر درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے 5 فضائی دفاعی میزائل سسٹم تیار کریں گے۔

اس معاہدے پر17ہزار کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے، میزائل سسٹم فضا میں 50 کلومیٹر سے 70 کلومیٹرتک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
پانچ دفاعی سسٹم میں 40  فائرنگ یونٹس اور 200  سے زائد میزائل ہوں گے۔

مختصر لنک:

کاپی