قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے۔ کل جمعرات کو اسرائیلی فوج نےغرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں صہیونی فوج نے پانی کے کنوئیں اور جانوروں کے متعدد باڑے مسمار کردیے۔ ادھر یطا ہی کے فلسطینی شہریوں کو 30 مکانات فوری طور پرخالی کرانے کا حکم دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الخلیل میں فلسطینی مزاحمتی کمیٹی کے رکن رات الجبور نے بتایا کہ جمعرات کو اسرائیلی فوجیوں نے بھاری نفری نے مشرقی یطا کے علاقوں الصرایعہ ، النجاعہ، جنبہ، ام طوبا، ام طوبا، التبان اور المکز کے مقامات پر فلسطینیوں کے پانی کے متعدد چشمے اور دیگر املاک مسمار کردیں۔
الجبور نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے چوبیس گھنٹوں کے دوران یطا کے مختلف مقامات پررہائش پذیر فلسطینیوں شہریوں کو تیس مکانات خالی کرانے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔ ان نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ مکانات فلسطینیوں نے اسرائیلی حکام کی اجازت کے بغیر تعمیر کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے یطا کے علاقے میں قائم المسافر ہائی اسکول کے تمام کمروں کی تصاویر بنائیں اور اس کے اطراف کی تصاویر کے بعد اطراف میں رہنے والے فلسطینیوں سے کہاگیا ہے کہ وہ اس جگہ کو الگے تین روز کے اندر اندر خالی کریں۔
الجبور نے بتا کہ صہیونی انتظامیہ منظم حکمت عملی کے تحت مشرقی یطا کے 55 ہزار دونم رقبے کو قبضے میں لینے کی سازش کررہی ہے۔