جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے لیے مزید 6۔18 کروڑ ڈالر کی رقم مختص

جمعہ 24-فروری-2017

اسرائیل نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں یہودی آبادکاری اور توسیع پسندی کے لیے   مزید 18 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم مختص کی ہے۔

عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ کی ویب سائیٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو، وزارتوں اور بیت المقدس کی اسرائیلی بلدیہ پر مشتمل کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے لیے 700 ملین ڈالر کی رقم منظور کی گئی۔

رپورٹ کےمطابق اسرائیلی حکام نے بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے منصوبوں کی توسیع میں تیزی لانے، نئی سیاحتی اسکیموں کی منظوری، بیرون ملک سے ہزاروں سیاحوں کو بیت المقدس منتقل کرنے اور دیگر مقاصد کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

اسرائیلی وزیر برائے القدس امور زئیف الکین کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں کا مقصد بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور برارقرار رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے بجٹ سے بیت المقدس ایک نئے دور میں داخل ہوگا جس کے نتیجے میں شہر کی معیشت کی بہتری اور اس میں یہودیوں کی تعداد میں بھی اضافے کی راہ ہموار ہوگی۔

مختصر لنک:

کاپی