برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ میں ایک شہری گذشتہ 17 سال سے نوکیا کے پرانے ماڈل کا موبائل فون سیٹ’3310‘ استعمال کررہا ہے۔ یہ سیٹ آج تک چل رہا ہے۔ موبائل فون کے مالک کا کہنا ہے کہ موبائل سیٹ اچھی طرح اس پاس چل رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی شہری ڈیوڈ میچل نے سنہ 2000ء میں 3310 موبائل سیٹ خرید کیا تھا۔ تاہم آج تک یہ ایک بار بھی بند نہیں ہوا۔
میچل کا کہنا ہے کہ اس کے استعمال میں ’نوکیا 3310‘ سیٹ کئی بار گرا، پانی میں ڈوبا، گر کرٹوٹا مگر وہ خراب نہیں ہوا۔ شاید اس کے زیراستعمال نوکیا کے اس ماڈل کا یہ سیٹ سب سے پرانا ہے۔
ڈیوڈ میچل کا کہنا ہے کہ اسے اسمارٹ فون کی ضرورت نہیں۔ وہ کمپیوٹر پر انٹرنیٹ چلا لیتے ہیں اور تصاویر اتارنے کے لیے کیمرے کا استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے دو سال قبل ایک اسمارٹ فون بیٹے کو تحفے میں دیا مگر میں نے اسے استعمال نہیں کیا۔ مجھے اس کی ضرورت ہی نہیں۔
خیال رہے کہ نوکیا 3310 چار اپریل 2000ء میں سب سے پہلی بار منظرعام پرآیا تھا۔ دنیا بھر میں اس کے قریبا 126 ملین سیٹ فروخت کئے گئے تھے۔