شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی وزیر دفاع کا جزیرہ سینا میں مخصوص اہداف پر بمباری کا اعتراف

بدھ 22-فروری-2017

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے اعتراف کیاہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فضائیہ نے مصر کے جزیرہ نما سیناء میں شدت پسند گروپ ‘دولت اسلامیہ‘ داعش کے مراکز پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔

اسرائیل کےعبرانی ریڈیو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں لائبرمین نے کہا کہ گذشتہ ہفتے جزیرہ نما سیناء سے اسرائیل پر راکٹ حملے کیےگئے تھے جس کے بعد اسرائیل نے شدت پسند گروپ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی اور پانچ شدت پسندوں کو قتل کردیا ہے۔

لائبرمین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ جو گروپ اسرائیلی ریاست کے لیے خطرہ بنے گا اسے اس کے مرکز میں تباہ کیا جائے گا۔

صہیونی وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری پالیسی ہے  ہم دشمن کے ہر حملے کا پوری قوت سے جواب دیتے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ جزیرہ سیناء میں موجود داعشی عناصر اسرائیل کے لیے کوئی بڑا خطرہ نہیں بن سکتے تاہم ان کی وجہ سے اسرائیل کو پریشانی ضرور رہے گی۔

مختصر لنک:

کاپی