شنبه 16/نوامبر/2024

بیٹھے بیٹھے وزن گھٹانے کے چند مفید مشورے

منگل 21-فروری-2017

دنیا بھر میں روزانہ کی بنیاد پر انسانی صحت اور غذاؤں کی اہمیت و افادیت کے بارے میں تحقیقات جاری رہتی ہیں۔ بہت سی غذائیں انسان کے لیے مفید ہونے کے ساتھ ساتھ کسی نا کسی شکل میں مضر بھی ہوتی ہیں۔ جس کے نتیجے میں موٹاپا اور جسم پر فالتو چربی کی تہہ جمنے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین نے طبی ماہرین کی آراء کی روشنی میں قارئین کے لیے چند مفید مشورے پیش کیے ہیں۔ ان پرعمل درآمد کرکے گھر یا دفتر میں بیٹھے بیٹھے فالتو چربی سے چھٹکارا پایا، موٹاپے اور وزن کو کم کیا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے درج ذیل امور کا بہ طور خاص اہتمام کیا جائے

**   پانی زیادہ سے زیادہ پئیں، کیونکہ پانی پینے سے جسم میں فالتو چربی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ضروری نہیں کہ پانی صرف پیاس لگنے ہی کی صورت میں پیا جائے۔

** سرخ یا تازہ مرچ کی ایک بڑی چمچ کو قدرتی کیمیائی مواد کے ساتھ ملا کر کھائیں۔ مرچ جسم میں کیمیائی تعامل اور تبدیلی’میٹا بولزم‘ میں مددگار ہوتی ہیں۔

** ورزش کا اہتمام یقینی بنائیں۔ جیسے جیسے آپ کے جسم کے پٹھے زیادہ حرکت کریں گے چکنائی اتنی ہی کم ہوتی جائے گی۔ یہ کام بیٹھے بیٹھے بھی ہو تب بھی اسے جاری رکھا جائے۔

** پروٹین سے بھرپور غذائوں کا زیادہ استعمال کریں کیونکہ پروٹین سے بھرپور غذائیں کاربوہائیڈریٹ اور چکنائی کو کم کرنے کے لیے مفید ہیں اور عضلات کو صحت  مند بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

** کیفین کا استعمال جسم میں چستی کا شعور اجاگر کرنے میں مدد دیتا ہے اور آپ کو زیادہ سے زیادہ ورزش کے قابل بناتا ہے۔

** سبز چائے یا چینی چائے کا استعمال کریں۔ ان میں کیفین اور اینٹی آکسائیڈ فواید موجود ہوتےہیں۔

** تین میں تین سے چار بار ہلکی خوراک استعمال کریں۔

مختصر لنک:

کاپی