دنیا بھر میں صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے جاریBDS تحریک نے ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے لاطینی امریکا کے ممالک کو بھی صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کی تحریک شامل کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ اس ضمن میں لاطینی امریکی ملک ایکوا ڈور کے اداروں نے بھی صہیونی ریاست کے بائیکاٹ شروع کردیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لندن میں قائم ’بی ڈی ایس‘ کے صدر دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایکوا ڈور میں بائیکاٹ کی پہلی مگر برطانوی سیکیورٹی کمپنی G4s پر دوسری کاری ضرب لگائی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایکوا ڈور کے کمیونیکیشن کے میدان میں کام کرنے والے انٹرنیشنل ایڈوانس اسٹڈی سینٹرنے صہیونی ریاست کے ساتھ تعاون میں سرگرم ’جی فور ایس‘ کے معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایکوا ڈور میں قائم ایڈوانس اسٹڈی سینٹر کو بتایا گیا ہے کہ G4S نامی برطانوی سیکیورٹی کمپنی اسرائیل کو بھی سیکیورٹی کے میدان میں اپنی خدمات فراہم کررہی ہے۔ اسرائیل کو سیکیورٹی کی سہولیات کی فراہمی آڑ میں فلسطینیوں پر تشدد اور جیلوں میں ڈالے گئے فلسطینیوں کو اذیتیں دینے ملوث رہی ہے۔
بیان میں کہا گیاہے کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں بھی برطانوی سیکیورٹی کمپنی G4S کی اسرائیل میں سروسز کو متنازع قرار دے کراس پر کڑی تنقید کرچکے ہیں۔