جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی پولیس نے الشیخ بکیرات،خاتون اور اس کی بیٹی کو حراست میں لےلیا

منگل 21-فروری-2017

اسرائیلی پولیس نے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں مختلف کارروائیوں کے دوران ایک سرکردہ فلسطینی مذہبی رہ نما سمیت تین افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس میں اسیران کے اہل خانیی پرمشتمل کمیٹی کے چیئرمین امجد ابو عصب نے بتایا کہ  اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے تل ابیب جانے والی دو بسوں کو  الشیخ جراح کے مقام پر روکا اور ان میں سوار ایک خاتون اور اس کی بیٹی کو حراست میں لے لیا۔

امجد ابو عصب نے بتایا کہ صہیونی پولیس نے دونوں بسوں کو روک کر ان میں موجود تمام سواریوں کی جامہ تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران مسجد اقصیٰ میں ِمخطوطات شعبے کے انچارج  اور سرکردہ مذہبی شخصیت الشیخ ناجح بکیرات ایک خاتون اکرام النتشہ اور اس کی بیٹی کو بس سے اتار کر حراست میں لے لیا۔

مختصر لنک:

کاپی