چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیل میں قید سینیر صحافی ایک سال بعد رہا

منگل 21-فروری-2017

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل 55 سالہ سینیر صحافی اور فلسطین جرنلسٹ یونین کے رکن عمر نزال کو ایک سال بعد رہا کردیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عمر نزال کی رہائی ’عوفر‘ جیل سے عمل میں لائی گئی۔

خیال رہے کہ عمر نزال کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ برس اپریل میں غرب اردن سے الکرامہ گذرگاہ جاتے ہوئے حراست میں لے لیا تھا۔ بلا جواز گرفتاری کے بعد نزال کو تین بار انتظامی حراست میں رکھا گیا۔

رہائی کے بعد صحافیوں سے بات کرتےہوئے نزال نے جیل میں صہیونی فوج کے ہاتھوں اسیران پر ڈھائے جانے والے مظالم کی تفصیلات پر روشنی ڈالی۔

عمر نزال کا کہنا ہے کہ تمام اسیران کے حوصلے بلند ہیں اور وہ صہیونی عقوبت خانوں میں اپنے اوپر ڈاھائے جانے والے مظالم کو خندہ پیشانی سے برداشت کررہے ہیں۔

عمر نزال کی رہائی کے باوجود اسرائیلی زندانوں میں 20 صحافی بدستور پابند سلاسل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی