شنبه 16/نوامبر/2024

موصل کے دوسرے حصے کو داعش سے چھڑانے کے آپریشن کا آغاز

پیر 20-فروری-2017

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے اتوار کے روز موصل شہر کے مغربی حصے کو داعش تنظیم سے واپس لینے کے لیے عسکری آپریشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ یہ بات العبادی کے میڈیا بیورو سے جاری ہونے والے بیان میں بتائی گئی۔

واضح رہے کہ موصل کا مغربی حصہ رقبے کے لحاظ سے مشرقی حصے سے چھوٹا ہے تاہم اس کی آبادی کی کثافت مشرقی حصے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ یہ شدت پسندوں کا پرانا روایتی گڑھ شمار کیا جاتا ہے۔

وزارت داخلہ اور وفاقی پولیس کی فورسز نومبر 2016 سے موصل کے ہوائی اڈے کے جنوبی اطراف میں موجود ہے۔ یہ علاقہ موصل کے جنوبی حصوں کو دریائے دجلہ کے مغربی کنارے سے ملاتا ہے۔

عراقی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ فضائیہ نے موصل شہر کے مغربی حصے پر لاکھوں پفملٹ گرائے ہیں جن میں مقامی آبادی کو خبردار کیا گیا ہے کہ داعش تنظیم کو باہر نکالنے کے لیے آپریشن شروع ہونے کے قریب ہے۔

وزارت دفاع کے بیان میں بتایا گیا کہ ” عراقی فضائیہ کے طیاروں نے موصل شہر کے مغربی حصے پر لاکھوں پمفلٹ گرائے ہیں جن میں شہریوں کو عراقی افواج کو خوش آمدید کہنے اور داعش تنظیم کے ارکان کو ہتھیار پھینک کر خود کو حوالے کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں

مختصر لنک:

کاپی