امریکی ریاست میری لینڈ میں قائم ایک نیلام گھر میں جرمنی کے سابق ڈکٹیٹر ایڈوولف ہٹلر کا ذاتی فون نیلام عام کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق میری لینڈ ریاست میں قائم ’الیکذنڈر نیلام گھر‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جرمنی نازی لیڈر آنجہانی ہٹلر کا ذاتی فون نیلامی میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ فون کی نیلامی کی قیمت کا آغاز 1 لاکھ ڈالر سے ہوگا۔ آج اتوار کو ہونے والی نیلامی میں ہٹلر کے فون کی دو سے تین لاکھ ڈالر میں خریداری کی توقع ہے۔
خیال رہے کہ سنہ 1939ء سے 1945ء کے درمیانی عرصے میں ہٹلر کے زیراستعمال رہنے والی کئی اشیاء جن میں دساویزات، تصاویر، کتب، پینٹگ، کپڑے اور نازیوں کے جھنڈے بھی نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔