فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی ریاست کے قائم کردہ نام نہاد بلدیہ نے شہر کے مشرقی قصبے سلوان میں ایک مقامی فلسطینی خاندان قراعین سے اس کا مکان زبردستی مسمار کر دیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سلوان فالو اپ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز قابض صہیونی بلدیہ کے حکام نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سلوان ٹاؤن میں قراعین نامی شہری کے مکان کا محاصرہ کیا اور مکان کے مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں سے مکان مسمار کریں ورنہ مکان مسمار نہ کرنے پر انہیں بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔
صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ اس مکان میں ایک خاتون رہائش پذیر تھی جو حال ہی میں وفات پاگئی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ مکان اسرائیلی بلدیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کیا گیا ہے، اس لیے اسے فوری طور پر مسمار کرنے کا حکم دیا جا رہا ہے۔
قدس پریس کے مطابق قراعین خاندان کا 60 میٹر پربنا تھا سے اسرائیلی بلدیہ نے ایک سابقہ نوٹس میں بھی غیرقانونی قرار دے کر اس کی مسماری کا حکم دیا تھا۔