فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں جمعرات کی شام بیت امر کے مقام پر ایک یہودی آباد کار اپنی گاڑی کی ٹکر سے فلسطینی نوجوان کو روند کر فرار ہوگیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ واقعہ الخلیل شہر کے شمالی قصبے بیت امر میں اس وقت پیش آیا جب فلسطینی نوجوان ابو عرارسڑک کے ایک طرف چل رہا تھا۔ اس دوران پیچھے سےآنے والی ایک کار نے اسے ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں ابو عرار دور جا گرا۔
مقامی سماجی کارکن محمد عوض نے بتایا کہ یہودی آباد کار نے دانستہ طور پر ابو عرار کو گاڑی کی ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا ہے۔ ابو عرار کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ فلسطینی نوجوان کو کچل کر یہودی آباد کار موقع سے فرار ہوگیا۔