شنبه 16/نوامبر/2024

ہفتے کے روز رفح گذرگاہ ایک روز کے لیے کھولنے کا فیصلہ

ہفتہ 18-فروری-2017

فلسطینی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ مصرنے غزہ کی بین بین الاقوامی رفح کراسنگ آج ہفتے کے روز کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ رفح گذرگاہ کل ہفتے کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھلی رہے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مصری حکام کی طرف سے فلسطینی بارڈر امور کے حکام کو مطلع کیا گیا ہے کہ رفح گذرگاہ ایک روز کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دونوں طرف پھنسے فلسطینیوں کو اپنی منزل مقصود تک پہنچنے میں مدد دی جاسکے۔

مصری وزارت داخلہ کے ترجمان نے’فیس بک‘ کے صفحے پربتایا کہ رفح گذرگاہ کو صرف ایک روز کے لیے کھولا جائے گا۔

رواں ہفتے کے اوائل میں مصری حکام نے رفح کراسنگ تین روز تک دو طرفہ آمد ورفت کے لے کھلی رکھی تھی۔

خیال رہے کہ رفح گذرگاہ غزہ کے 20 لاکھ آبادی والے علاقے کی بین الاقوامی برادری سے رابطے کی واحد راہ داری ہے جو سنہ 2013ء میں مصر میں قائم ہونے والی فوجی حکومت کے بعد بیشتر اوقات بند رہتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی