شنبه 16/نوامبر/2024

گیارہ سال قبل اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی چل بسا

ہفتہ 18-فروری-2017

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں سنہ 2005ء میں صہیونی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا فلسطینی گیارہ سال موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کےبعد چل بسا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق 29 سالہ صامد فہمی ابو شنب خان یونس کی الامل کالونی میں 2005ء کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا۔ ابو شنب کو اس وقت گولیاں ماری گئی تھیں جب غزہ کی پٹی سے یہودی بستیوں کا انخلاء نہیں ہوا تھا۔

ابو شنب کا کہنا ہے کہ گولیاں لگنے سے ابو شنب کے گردے فیل ہوگئے تھے اور اس کی ریڑھ کی ہڈٹی ٹوٹ گئی تھی۔

مقامی ذرائع کے مطابق شہید ابو شنب کو زخمی ہونے کے بعد مصر کے اسپتالوں میں بھی علاج کے لیے لے جایا گیا جہاں اس کی متعدد بار سرجری کی گئی تھی مگر وہ جاں بر نہ ہوسکا اور گذشتہ روز وہ جام شہادت نوش کرگیا۔

مختصر لنک:

کاپی