ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ غیرمعمولی موٹا انسان کو خطرناک امراض میں مبتلا کرنے کا موجب بن سکتا ہے۔
امریکی خاتون ماہر صحت پروفیسر ڈاکٹر مارٹینا زفان کا کہنا ہے کہ غیرمعمولی موٹاپا بلند فشار خون، ذیابیطس، امراض کلب اور خون کی گردش جیسے عواض و امراض کا باعث بن سکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ موٹاپے میں مبتلا افراد کو اپنی صحت کا بہت زیادہ خیال رکھنا چاہیے۔ موٹاپے کے شکار افراد کو اپنا وزن پانچ سے دس فی صد ضرور کم کرنا چاہیے۔
ڈاکٹر مارٹینا کا کہنا ہے کہ موٹے آدمی کو اپنا وزن پانچ کلو گرام تک کم کرنا چاہیے اور اس کمی کو برقرار رکھنا چاہیے تاکہ وزن کو مزید کم سے کم کیا جاسکے۔
وزن کم کرنے کے لیے مختلف طریقے ہیں، چھوٹی پلیٹ میں کھانا کھانا، بھوک محسوس ہونے کے باوجود[کھانے کی چیزوں کی] خریداری نہ کرنا، ڈاکٹروں سے مشورہ لے کروزن گھٹانے کے ضروری اقدامات کرنا اور وزن بڑھانے والی غذاؤں کے استعمال سے پرہیز کرنا۔