فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر تعینات ایک اسرائیلی فوجی نے گذشتہ شب خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔
اسرائیلی فوج کے مقرب نیوزویب پورٹل ’’0404‘‘ کے مطابق غزہ کی سرحد پر تعینات ایک فوجی افسر کی مردہ حالت میں لاش ملی ہے جس نے خود کشی کرکے خود کو موت کی نیند سلادیا۔ اس کے قریب ہی اس کا اسلحہ اور دیگر سامان بھی ملا ہے۔ فوج اور ملٹری پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اب تک کی تحقیقات کے دوران خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔