شنبه 16/نوامبر/2024

مسافر طیاروں کو میزائل پروف بنانے کا اسرائیلی فیصلہ

جمعہ 17-فروری-2017

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ متوقع ’دہشت گردی‘ کے حملوں کے پیش نظر سیکیورٹی حکام نے اندرون اور بیرون ملک مسافر برادر ہوائی جہازوں میں جدید دفاعی نظام نصب کرنے کا ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی مقرب نیوز ویب سائیٹ ’وللا‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سیکیورٹی حکام نے مسافر طیاروں کو بم پروف اور میزائل پروف بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے ماہرین اور سیکیورٹی حکام نے مشترکہ طور پر مسافر طیاروں میں میزائل دفاعی شیلڈ نصب کرنے کی تیاریاں شروع کی ہیں۔ جدید دفاعی آلات ہوائی جہاز کےاگلے پروں پر نصب کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ کیبن اور کاک پٹ کے درمیان بلیٹ پروف سسٹم نصب کرنے کی بھی ترکیب تیار کی ہے۔ یہ دفاعی آلات جدید سول مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے تمام طیاروں میں نصب کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی ’دہشت گردانہ‘ حملے کی روک تھام کی جاسکے۔

مختصر لنک:

کاپی