جمعه 15/نوامبر/2024

بیروت میں حماس کے وفد کا ’ریڈ کراس‘ کے دفتر کا دورہ

جمعہ 17-فروری-2017

لبنان میں متعین اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے وفد نے انسانی حقوق کی تنظیم ’ریڈ کراس‘ کے دفتر کا دورہ کیا جہاں تنظیم کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لبنان میں حماس کے مندوب نے بیروت میں ریڈ کراس کے دفتر کے دورے کےدوران تنظیم  ڈپٹی ڈائریکٹر  اور فلسطینی امور کے انچارج  سیلفی تھورال سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی۔

ریڈ کراس کے دفتر کا دورہ کرنے والے حماس وفد میں جماعت کے امور اسیران کے انچارج احمد الاسدی، بیروت میں حماس کے سیاسی شعبے کے رکن احمد الحاج اور مشہور عبدالحلیم شامل تھے۔

ریڈ کراس کے عہدیداروں سے ملاقات نے دوران فلسطین کی موجودہ صورت حال، اندرون اور بیرون ملک مقیم فلسطینیوں بالخصوص لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، یہودی آباد کاری اور غزہ کی پٹی کے محاصرے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی