فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت تحریک ’فتح‘ نے نئے ذمہ داران کا تقرر کیا ہے۔ گذشتہ روز فتح کی سینٹرل کونسل کے اجلاس میں محمود العالول کو جماعت کا نیا صدر مقرر کیا گیا۔ اس سے قبل یہ عہدی اسیر رہ نما محمود البرغوثی کے پاس تھا۔
محمود العالول اور دیگر عہدیداروں کی تقرری کے بعد کئی ہفتوں سے جاری پارٹی عہدوں کے حصول کی کشمکش اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے۔
اجلاس میں جبرل الرجوب کو مرکزی کمیٹی کے سیکرٹری، جمال محیسن کو تنظیمی امور، ناصرالقدوہ کو تعلقات عامہ، اسماعیل جبر کو فوجی امور، احمد حلس کو غزہ کے امور، عزام الاحمد کو قومی تعلقات، صائب عریقات کو مذاکرات، سمیر الرفاعی کو علاقائی خارجہ امور، عباس زکی کو چین اور عرب ممالک سے تعلقات، محمد اشتیہ کو مالیات، روحی فتوح کو تحریکی اور محمد المدنی کو اسرائیلی سوسائٹی کا رابطہ کار مقرر کیا گیا ہے۔