شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی لڑکی پراقدام قتل کے الزام میں فرد جرم عاید

بدھ 15-فروری-2017

اسرائیل کی مرکزی عدالت نے ایک 17 سالہ فلسطینی لڑکی پر چاقو رکھنے اور اقدام قتل کے الزام میں فرد جرم عاید کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی عدالت نے بیت المقدس کے صفافا علاقے سے تعلق رکھنے والی17 سالہ  ملک محمد یوسف سلمان کو اقدام قتل اور دستی ہتھیار رکھنے کا قصور وار قرار دیا۔

عدالت نے فیصلہ مزید غور کے لیے  چال چلن کی نگرانی کرنے والے افسر کے پاس بھیجا ہے۔ اس کیس پر اگلی سماعت 26  مارچ کو ہوگی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے ملک سلمان کو 9 جنوری 2016ء کو بیت المقدس کے باب العامود کے مقام سے حراست میں لیا تھا۔ وہ اب تک متعدد جیلوں میں قید رہ چکی ہے اس وقت الشارون جیل میں پابند سلاسل ہے۔

مختصر لنک:

کاپی