چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ سرنگ میں الگ الگ حادثات میں دو فلسطینی شہید

منگل 14-فروری-2017

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک رکن سرنگ کے حادثے میں جام شہادت نوش کرگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کو القسام بریگیڈ کی طرف سے موصول ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز غزہ کے علاقے خان یونس  کے مشرقی قصبے بنی سھیلا میں ایک سرنگ میں کام کے دوران حادثہ اس وقت پیش آیا جب سرنگ کا ایک حصہ بیٹھ گیا۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ سرنگ بیٹھنے سے القسام کے کارکن 22 سالہ  احمد اسعد البریم جام شہادت نوش کرگئے۔ جن کی نماز جنازہ کی ادائی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

القسام بریگیڈ نے سرنگ حادثے میں اپنے ایک کارکن کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ القسام کارکن اپنی جانوں پرکھیل کر دشمن کے خلاف قوم کے دفاع کے لیے اپنا مشن جاری رکھیں گے۔

سرنگ حادثے میں  مزدور جاں بحق

غزہ اور مصر کی سرحد پر ایک سرنگ میں کام کے دوران سرنگ بیٹھنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔

غزہ کے طبی ذرائع کے مطابق مصر کی سرحد پرمصری حکام کی جانب سے چھوڑے گئے پانی کے سرنگ میں داخل ہونے سے سرنگ بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی مزدور جاں بحق ہوگیا۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق سرنگ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت مومن ابو حامد کے نام سے کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی