شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالت سے 17 سالہ فلسطینی لڑکے کو 12 سال قید کی سزا

پیر 13-فروری-2017

اسرائیل کی مرکزی عدالت نے ایک سترہ سالہ فلسطینی لڑکے کو  ایک یہودی آباد کار پر چاقو سے حملے کے جرم میں بارہ سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

بیت المقدس میں اسیران کمیٹی کے چیئرمین امجد ابو عصب نے بتایا کہ اسرائیل کی مرکزی عدالت نے 17 سالہ خذیفہ اسحاق طہ کو بیت المقدس میں چاقو کے حملے کے جرم میں قید کی سزا کا حکم دیا۔

امجد ابو عصب نے قدس پریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی پراسیکیوٹر اور فلسطینی لڑکے کے وکیل دفاع کے درمیان ملزم کو بارہ سال قید کی سزا پر اتفاق کیا گیا۔

خیال رہے کہ اسحاق طہ کو اسرائیلی فوج نے جنوری2016ء کو بیت المقدس میں باب العامود کے مقام سے گرفتار کیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے گرفتاری سے قبل طہ کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں چار گولیاں اس کے جسم میں پیوست ہوگئی تھیں۔ اسرائیلی فورسز نے الزام عاید کیا کہ اسحاق طہ نے چاقو کے حملے میں دو یہودی آباد کاروں کو زخمی کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی