جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل نے وادی اردن میں 16 فلسطینی مکان گرانے کے نوٹس جاری کر دیئے

پیر 13-فروری-2017

قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے شمالی وادی اردن میں فلسطینیوں کے سولہ گھروں سمیت متعدد شیڈ کی تعمیر رکوا دی ہے۔

فلسطینی خبر رساں ادارے "وفا” نے شمالی وادی اردن کے علاقے میں متذکرہ تعمیرات کے انچارج معتز بشارات کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ قابض حکام نے علاقے میں تقریبا سولہ ایسی تعمیرات روکنے کا حکم دیا ہے۔

بشارات کا مزید کہنا تھا کہ تعمیرات گرانے کے اسرائیلی نوٹس کی مدت 26 فروری کو ختم ہو رہی ہے۔ ابو کباش خاندان کی ملکیتی ان تعمیرات میں سات گھرانوں کو چھت فراہم کرنا تھی۔

 

مختصر لنک:

کاپی