قابض اسرائیلی حکام نے چار فلسطینی اسیران کی انتظامی نظر بندی میں مسلسل پانچویں مرتبہ توسیع کر دی ہے۔ اس امر کا اظہار مرکز مطالعہ فلسطینی اسیران کے ترجمان ریاض الاشقر نے کیا ہے۔
ریاض الاشقر کے مطابق صہیونی حکام نے جنین سے تعلق رکھنے والے اکتیس سالہ انس قاقور اورطولکرم کے علاقے رامین سے تعلق رکھنے والے باون سالہ جمال برہام کی غیر قانونی انتظامی نظر بندی میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی ۔
قابض حکام نے دو دیگر فلسطینیوں، جن میں مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ کے سینتالیس سالہ شھر الرائے اور رام اللہ کے ۲۷ سالہ رہائشی ماہر القاضی، کی انتظامی نظر بندی میں چار ماہ کی توسیع کر دی۔
یاد رہےچاروں ،متذکرہ فلسطینیوں کو ان کے گھروں پر چھاپے اور تلاشی کے بعد گرفتار حراست میں لیا گیا۔ ریاض الاشقر نے بتایا کہ انتظامی نظر بندی کی سزا پانے والے فلسطینی اس سے پہلے بھی اسرائیلی زندانوں میں طویل مدت کی قید کاٹ چکے ہیں۔