اسرائیلی فوج نے کل ہفتے کی شام فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل اور جنوبی فلسطین کے جزیرہ نما النقب میں وسیع پیمانے پر مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مشقیں آج اتوار سے شروع ہو رہی ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مقرب عبرانی نیوز ویب پورٹل’0404‘ کے مطابق جنوبی الخلیل اور جزیرہ النقب میں فوجی مشقیں ایک ہفتے تک جاری رہیں گی۔ اس دوران زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں۔
عبرانی نیوز ویب پورٹل کے مطابق تازہ جنگی مشقوں کا مقصد صہیونی فوج کو ہرطرح کے حالات سے خود کو تیار رکھنا اور فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔