اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے وسط میں مسجد ابراہیمی کے داخلی راستے سے ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لیا ہے جس کے قبضے سے ایک تیز دھار چاقو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوج نے مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک فلسطینی لڑکی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ گرفتار کی گئی لڑکی کی شناخت نہیں کی جاسکی۔
خیال رہے کہ اکتوبر 2015ء کے بعد اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کی تلاشی کا سلسلہ مزید سخت کردیا ہے اور آئے روز فلسطینی شہریوں کو چاقو رکھنے کی پاداش میں گولیاں مار کر شہید کرنے یا انہیں گرفتار کرنے کی خبریں آتی ہیں۔