جمعه 15/نوامبر/2024

ترکی میں دنیا کی دوسری طویل جادوئی غاریں!

ہفتہ 11-فروری-2017

ترکی کی ریاست طرابزون میں واقع ’چال‘ غاریں دنیا بھر کی دوسری طویل اور قدرتی حسن سے مالا  جگہ ہے جو سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز ہیں۔ قدرتی حسن سے مالا مال یہ غاریں اپنی جادوئی قدرتی نقوش، اس کی اندرونی راہ داریوں کے اطراف میں فن پاروں اور اس کے اطراف واکناف میں بہتی پانی آبشاریں، نیگوں جھیلیں قدرتی حسن کو چار چاند لگا دیتی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شمالی ترکی کے میں واقع بحر اسود کے ساتھ ساتھ یہ غاریں طرابزون ریاست کے ’دوز کوی’‘ قصبے کے مرکز میں ہیں۔ ویسے تو صدیوں سے سیاح ان غاروں کی سیر کے لیے آتے رہے ہیں مگر باضابطہ طور پرحکومت نے چودہ سال قبل ان غاروں میں سیر وسیاحت شروع کی۔

سطح سمندر سے ان غاروں کی بلندی 1050 میٹر ہے۔ قدرتی پتھریلے زینوں کی وجہ سے ان غاروں کی اہمیت اور خوبصورت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ غاروں کے سامنے نیلگوں ندی کی  گہرائی 1.5 میٹر ہے۔

یہاں سال بھر سیاحوں کی آمد ورفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔یاد گار کے طور پرسیاح یہاں پر سلفیاں بناتے اور دنیا بھر میں ان غاروں کی شہرت کو مزید دو آتشہ کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔

غار کےمرکز تک پہنچنے کے لیے لکڑی کی 200 میٹر طویل راہ داری سے گذرنا ہوتا ہے۔ یہ پکڈنڈی دو راستوں پر مشتمل ہے۔ 150 میٹر چلنے کے بعد دائیں طرف کی غار کے ساتھ 150 میٹر چلنے کے بعد آبشار شروع ہوتی ہے۔

دائیں طرف کا غار کے اندر کا راستہ 400 میٹر ہے جسے ایک پانی کی جھیل اور ایک چشمہ  دو حصوں میں بانٹے ہیں۔ یہ منظر 60 میٹر کے بعد شروع ہوجاتا ہے۔

ماہرین چال غار کےاندر 8 کلو میٹر تک گئے ہیں۔ اس کے بہت سے گوشے ایسے ہیں جہاں تک انسان کے قدم نہیں پہنچ پائے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی