اسرائیلی پولیس نے ایک سرکاری کمپنی ’کدیچا ۔ یہودی مذہبی کونسل‘ کے تین سینیر مذہبی عہدیداروں کو رقوم کی چوری، دھوکہ دہی سے چیزیں حاصل کرنے اور مشکوک لین دین کے ساتھ منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔
عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گرفتار کیے گئے تینوں مذہبی رہ نماؤں پر قبرستانوں کے لیے اراضی کی الاٹ منٹ کے جعلی ووچر فروخت کرنے اور ان کے عوض حاصل ہونے والی رقم یہودی مذہبی کونسل کو ادا نہ کرنے کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔
اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت نے گرفتار کیے گئے مذہبی رہ نماؤں میں سے دو کو تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کیا گیا ہے جب کہ تیسرے کو گھر پر نظر بند کردیا گیا ہے۔