فلسطین کے جزیرہ نما النقب میں تین ہفتے قبل اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نیتجے میں جواں سال بیٹے کی شہادت پر دل گرفتہ بوڑھا فلسطینی صدمہ برداشت نہ کرسکا اور خود بھی چل بسا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یعقوب ابو القیعان نامی ایک فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی فوج نے 18 جنوری 2017ء کو جزیرہ نما النقب میں ام الحیران کے مقام پر گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ اس واقعے نے اس کے والد الحاج موسیٰ ابو القیعان کو سخت صدمے سے دوچار کیا۔ چناچہ گذشتہ روز 98 سالہ موسیٰ ابو القیعان بھی چل بسا۔
ام الحیران کی مقامی فلسطینی کمیٹی کے چیئرمین راد ابو القیعان نے بتایا کہ ان کے دادا اپنے بیٹے کی وفات پر صدمے سے دوچار ہوئے تھے۔ وہ صہیونی فوج کے ہاتھوں اپنے بیٹے کا غم براداشت نہ کرسکے اور آخر کار چل بسے۔
مقامی فلسطینی شہریوں نے موسیٰ ابو القیعان کی موت کو بھی اسرائیلی ریاست کے جرائم کا حصہ قرار دیا ہے۔