پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فورسز نے غرب اردن میں فلسطینیوں کی 10 املاک مسمار کر دیں

جمعرات 9-فروری-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طوباس میں اسرائیلی فوج نے طمون قصبے کے قریب  الراس الاحمر کے مقام پر فلسطینیوں کی مزید 10 املاک مسمار کردیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق گذشتہ شام اسرائیلی فوج کے بلڈوزروں اور بھاری مشینری کی مدد سے عزت بنی عودہ اور دیگر شہریوں کی ملکیتی املاک مسمار کردیں۔ مسمار کی گئی املاک کی تعداد 10 بتائی جاتی ہےجن میں شیلٹرز، مویشیوں کے باڑے اور رہائشی مکانات شامل ہیں۔

متاثرہ فلسطینی شہری عزت بنی عودہ نےبتایا کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے ان کے مکانات اور دیگر املاک کی مسماری کے نوٹس پہلے بھی جاری کیے گئے تھے۔ انہوں نے مسمار کیے گئے مکانات اور عارضی شیلٹرز دوبارہ کھڑے کردیے ہیں۔

بنی عودہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے راس الاحمر کے علاقے کو تمام اطراف سے سیل کرنے کے بعد اسے ’نو گو ایریا‘ میں تبدیل کردیا تھا اور وہاں پر اپنے کھیتوں میں کام کرنے والے فلسطینیوں کو وہاں سے نکال دیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی