چهارشنبه 30/آوریل/2025

الخلیل میں ٹریفک حادثہ، 18 فلسطینی شدید زخمی

جمعرات 9-فروری-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں شاہراہ 35 پر گذشتہ شب ٹریفک کے حادثے میں کم سے کم 18 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو اسپتالوم میں منتقل کیاگیا ہےجن میں سے پانچ کی حالت میں بیان کی جاتی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب یہ حادثہ ترقومیا گذرگاہ کے قریب بیت جبرین کے مقام پر پیش آیا۔

فلسطینی شہری دفاع اور شعبہ حادثات وہنگامی امداد کا کہنا ہے کہ پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ تیز رفتاری کے باعث اس وقت پیش آیا جب ایک وین ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گری اور اس میں سوار تمام فراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حادثہ تین کاروں کے باہم ٹکرانے کے نتیجے میں پیش آیا۔ اسرائیلی امدادی ادارے ڈیوڈ کریسنٹ کےمطابق مقامی وقت کے مطابق رات سات بجے شاہراہ 35 پر ایک فلسطینی گاڑی کے حادثے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد امدادی تنظیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا جنہوں نے ڈیڑھ درجن زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی