شنبه 03/می/2025

رونن منلیس اسرائیلی فوج کا نیا ترجمان مقرر

جمعرات 9-فروری-2017

قابض صہیونی فوج کے سربراہ جنرل گیڈی آئزنکوٹ نے وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین کی جانب سے منظوری کے بعد رونن منلیس کو فوج کا نیا ترجمان مقرر کیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 2 کی رپورٹ کے مطابق رونن منلیس آرمی چیف کا خصوصی معاون رہ چکے ہیں۔ انہیں بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ ان کی جگہ جنرل موتی الموز کو آرمی چیف کا معاون مقرر کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کی تبدیلی حال ہی میں اس وقت عمل میں لائی گئی تھی جب جنرل حجائی توفولنکسی کو اس عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ انہیں اس وقت ہٹایا گیا جب ان کے گھر سے ان کا لیپ ٹاپ چوری ہوگیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی