جمعه 15/نوامبر/2024

انتظامی حراست کے بعد محمد القیق کو قید تنہائی میں ڈال دیا گیا

جمعرات 9-فروری-2017

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت قید فلسطینی صحافی محمد اسامہ القیق کو صہیونی فوج نے ’ھداریم‘ جیل میں قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات کے مطابق اسیر القیق کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام نے القیق کو ھداریم جیل میں قید تنہائی میں منتقل کردیا ہے۔ القیق نے تین روز قبل اپنی بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی تھی۔

اسیر صحافی القیق کی اہلیہ فیحا شلش نے بتایا کہ ان کے شوہر کو گذشتہ روز اسرائیلی زندان میں قید تنہائی میں ڈالا گیا۔

اسرائیل کی ایک عدالت کی جانب سے زیرحراست فلسطینی صحافہ محمد اسامہ القیق کو دوبارہ چھ ماہ کے لیے انتطامی حراست کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل کیے جانے پر القیق نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز صہیونی عدالت نے ایک سعودی ٹیلی ویژن چینل کے نامہ نگار محمد اسامہ القیق کو چھ ماہ کے لیے انتظامی حراست میں ڈال دیا۔ انتظامی حراست میں ڈالے جانے کے فوری بعد القیق نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔

القیق کی اہلیہ نے فیحا شلش نے بتایا کہ گذشتہ روز اسرائیل کی ‘عوفر‘ عدالت نے اس کے شوہر کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے اسے  14 جولائی 2017ء تک انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل کرنے کا حکم دیا ہے۔

شلش نے کہا کہ القیق اور ان کے وکیل خالد زبارقہ نے صہیونی عدالت کا فیصلہ کلیۃ مسترد کردیا ہے اور ساتھ ہی القیق نے اپنی رہائی تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے موقع پر القیق کے بھائی محمد ھمام خضر بھی موجود تھے۔ ان کی موجودگی میں القیق نے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا۔

اسامہ القیق کو اسرائیلی فوج نے 15جنوری 2017ء کو رام اللہ کے شمال میں واقع بیت ایل چوکی سے حراست میں لیا تھا۔

محمد القیق کی یہ دوسری بھوک ہڑتال ہے۔ چند ماہ قبل اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج 94  دن تک مسلسل بھوک ہڑتال  کی جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی