چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی طیاروں سے فلسطینی علاقوں میں مشکوک بم پھینکے جانے کا انکشاف

اتوار 5-فروری-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں مادما اور بورین قصبوں کے مکینوں نے بتایا ہے کہ اسرائیلی طیاروں کی مدد سے آبادی میں مشکوک اقسام کے کھلونا بم پھینکے گئے ہیں مقامی آبادی بالخصوص بچوں کی زندگی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تین روز قبل اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں بورین اور مادما قصےمیں مٹھائی کی شکل کے چھوٹے چھوٹے بم پھینکے گئے تھے۔

مقامی فلسطینی شہریوں نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ بورین اور مادما قصبے کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکروں پر اعلانات کیے گئے جن میں شہریوں سے کہا گیا تھا کہ وہ مشکوک نوعیت کے اجسام کے قریب نہ جائیں اگر کوئی شخص اس نوعیت کی کوئی مشکوک چیز دیکھے تو اس کے بارے میں فلسطینی سیکیورٹی حکام کو آگاہ کرے۔

ایک مقامی شہری نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی طیاروں کی جانب سے گرائے گئے مشکوک بم کی شکل کیک جیسی ہے اور اس کےاندر سے بدبو نکل رہی ہے۔

شہریوں نے فلسطینی شہری دفاع کے عملے پر زور دیا ہے کہ وہ مشکوک بموں کو تلاش کرکے انہیں تلف کریں تاکہ کسی قسم کے جانی نقصان سے بچا جاسکے۔ شہریوں نے بچوں کو تلقین کی ہے کہ وہ ایسی کسی مشکوک چیز کے قریب نہ جائیں۔

مختصر لنک:

کاپی