شنبه 03/می/2025

یہودی آباد کار بیت المقدس میں فلسطینی صنعتی زون کے در پے ہو گئے

اتوار 5-فروری-2017

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قائم ’شعفاط پناہ گزین کیمپ‘ کے اندر ایک چھوٹا فلسطینی صنعتی اور کمرشل زون قائم کرنےکی تجویز کے خلاف یہودی آباد کار متحد ہوگئے ہیں اور انہوں نے ایک پٹیشن کے ذریعے مشترکہ مطالبہ کیا ہے کہ شعفاط کیمپ میں صنعتی زون قائم نہ کیا جائے۔

اسرائیل کے عبرانی جریدے ’یروشلم‘ کی رپورٹ کے مطابق ’بسغات زئیو‘ یہودی کالونی کے 1200 آباد کاروں نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شعفاط کے مقام پر فلسطینی صنعتی اور کمرشل زون کےقیام کو روکا جائے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق یہودی آباد کاروں کا دعویٰ ہے کہ شعفاط کیمپ میں فلسطینیوں کا صنعتی اور کمرشل زون قائم کرنا یہودی آبا دکاروں کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

خیال رہے کہ شعفاط پناہ گزین کیمپ میں ایک چھوٹا فلسطینی صنعتی زون قائم کرنے کا منصوبہ بیت المقدس کی اسرائیلی بلدیہ کے بعض ارکان کی تجویز کا نتیجہ ہے مگر جس طرح یہودی آباد کاروں نے اس منصوبے کی مخالفت میں مہم شروع کی ہے اس سے لگتا ہے یہ کہ منصوبہ شروع نہیں کیا جاسکے گا۔

مجوزہ منصوبے کے تحت شعفاط کیمپ میں 17 عمارتیں صنعتی مقاصد کے لیے جب کہ 1  لاکھ 85 ہزار مربع میٹر کی جگہ پر دکانیں اور دفاتر تعمیر کیے جائیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی