چهارشنبه 30/آوریل/2025

’موساد’ چیف سمیت دواسرائیلی عہدیداروں کی ڈونلڈ ٹرمپ سے خفیہ ملاقات

اتوار 5-فروری-2017

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں اسرائیل کے سیکیورٹی امور کے دو اہم عہدیداروں نے واشنگٹن میں امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خفیہ ملاقات کی۔

عبرانی اخبار’ہارٹز‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی عہدیدارو ں نے حالیہ ایام میں امریکا کا خفیہ دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی دوسرے عہیدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔

اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے بیرون ملک سرگرم بدنام زمانہ خفیہ ادارے’موساد‘ کے چیف یوسی کوھین اور اسرائیل کی قومی سلامتی کمیٹی کے قائم مقام مشیر یعقوب  نیگل نے دو ہفتے قبل امریکا کا خفیہ دورہ کیا جہاں انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نئی امریکی انتظامیہ کی اسرائیل بارے پالیسی پر بھی بات چیت کی گئی۔

اخبار نے ذرائع کی شناخت ظاہرنہیں کی جس نے بتایا کہ کوھین اور نیگل نے امریکی صدر سے بات چیت کے دوران شام اور ایران کے موضوعات پربھی بات چیت کی۔ اس کے علاوہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا مگر فلسطینی اتھارٹی سے بات چیت صدر سے ہونے والی گفتگو میں ثانوی حیثیت میں شامل تھی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں دو سینیر عہدیداروں کی ٹرمپ سے خفیہ ملاقات کی تصدیق کی ہے تاہم اس کی مزید تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔

مختصر لنک:

کاپی