صہیونی حکام کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر نہ صرف فلسطینی شہریوں اور ان کی جان ومال کے خلاف ظالمانہ جنگ جاری ہے بلکہ قابض ریاست کی طرف سے فلسطینیوں کی فصلوں اور پھل دار پودوں کے باغات کے خلاف شرانگیز مہم بھی جاری ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے’بتسلیم‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں بائی پاس روڈ کی تعمیر کی آڑ میں فلسطینی شہریوں کی 104 دونم اراضی پر پھیلے فلسطینیوں کے باغات اجاڑ دیے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سڑک کی تعمیر کے لیے کھدائی کے دوران بھاری میشنری سے فلسطینیوں کے زیتون کے پودوں پر مشتمل کئی باغات مکمل طورپر تباہ کردیے جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کے سیکڑوں قیمتی اور پھل دار درخت تلف ہوچکے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج نے قلقیلیہ میں بائی پاس روڈ کی تعمیر کی منظوری 1989ء ،میں دی تھی مگر اس پرعمل درآمد سنہ 2013ء میں شروع کیا گیا تھا۔